10 اکتوبر 2012 - 20:30

کراچی … آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت فرقہ وارانہ طور پر لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ڈرگ مافیا بھی ملوث ہے، صنعتی علاقوں میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے گی۔

ابنا: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں صنعت کاروں سے ملاقات کی، جس میں صنعتی زون میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ صنعتی زون میں پولیس کی پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا، شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ سازش ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس نے گزشتہ دنوں ڈکیتی کی 3 وارداتوں کو ناکام بنایا، ٹارگٹ کلنگ میں ڈرگ مافیا بھی ملوث ہے۔ چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون طارق حسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی علاقوں میں سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، صنعتی زون میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے بات کی ہے۔

.....

/169